اسلام آباد-4 اکتوبر کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر عمران خان کے خلاف مزید 5 مقدمات درج کرلیےگئےعمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی 2 مقدمات میں نامزد کیےگئے ہیں پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل کے خلاف ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا ہےتھانہ ترنول میں درج مقدمے میں علی امین، بانی پی ٹی آئی سمیت 34 افراد کو نامزد کیا گیا ہے راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی گنڈاپور کیخلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 350 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ دہشت گردی سمیت 13 دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے۔
ڈی چوک میں پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کیخلاف مزید 5 مقدمات درج

Leave a Reply