اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے دوران استعمال کی گئی خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کی مشینری، ریسکیو کی گاڑیوں اور عملے کے اہلکاروں کو اسلام آباد پولیس نے تحویل میں لے لیا اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے پی سے لائی گئی مشینری اور عملے کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی، انہیں مقدمات میں بطور شواہد عدالت میں پیش کریں گےترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رکاوٹیں ہٹانے اور کارکنوں کی مدد کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے ساتھ لائی گئی سرکاری مشینری اور ریسکیو کی گاڑیوں اور عملے کے اہلکاروں کو بھی اسلام آباد پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا

Leave a Reply