Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی کیلئے غزہ جنگ بندی کی شرط ختم کردی؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی کیلئے غزہ جنگ بندی کی شرط ختم کردی؟

حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی کیلئے پہلے غزہ جنگ بندی کی اپنی دیرینہ شرط ختم کردی برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے حکام اب لبنان میں جنگ بندی کیلئے اپنے حماس کی حمایت میں غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کے اپنے دیرینہ وعدے سے دستبردار ہوگئے ہیں خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی جانب سے حماس کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کرتے ہوئے ٹی وی پر اپنی ایک تقریر میں کہا کہ وہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ مصطفیٰ بری کے پیشگی شرائط کے بغیر جنگ بندی معاہدے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ہم نبیہ بری کی قیادت میں جنگ بندی کیلئے ہونے والی سیاسی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں لیکن اگر دشمن جنگ جاری رکھتا ہے تو پھر فیصلہ بھی میدان جنگ میں ہی ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *