کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ منگھوپیر کے علاقے خیر آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا، اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر ڈاکووں کی اطلاع ملی، علاقے کی ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا

Leave a Reply