Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کوئی پیشکش کی- اسحاق ڈار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کوئی پیشکش کی- اسحاق ڈار

اسلام آباد- نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی اسحاق ڈار نے کہا پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اورنہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی ایک سیاسی جماعت احتجاج کی کال دیکر ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے: اسحاق ڈا -اسحاق ڈار نے تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک جماعت ایس سی او اجلاس کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے احتجاج کی کال واپس لینا نا صرف ملک کے مفاد میں ہے بلکہ اس سیاسی جماعت کے مفاد میں بھی ہے دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہں اور مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو سجا دیا گیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *