پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک اسلام آباد پر 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کرانے کی شرط رکھ دی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرا دے 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ مسترد کر دیا رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری کہتے ہیں کہ ملاقات تو بہانہ ہے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس نشانہ ہے، نہ حکومت کو ملاقات کرانےکی ضرورت ہے نہ کسی عدالت کی ہدایت ہے
حکومت کا پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے شرط ماننے سے صاف انکار

Leave a Reply