اسلام آباد- صدر آصف زرداری اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیراعظم لی چیانگ نے ایوان صدر میں صدر پاکستان سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پرعملدرآمدتیزکرنےکی ضرورت پرزور دیا دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور اہم شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون مزیدبڑھانےکاعزم بھی کیا گیا صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک،گوادرپورٹ کی مدد سےچین کی اقتصادی ترقی سے استفادہ کرنےکاوقت آگیا ہے، چینی کمپنیوں کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور-صدر زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات

Leave a Reply