آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت سے لوگوں میں یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں مگر کیا یہ خیال واقعی درست ہے؟ اس بارے میں ماہرین کی رائے ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی ابھی اس قابل نہیں ہوئی کہ انسانوں کی جگہ لے سکے Indeed Hiring Lab کی رپورٹ میں 2800 سے زائد ملازمتوں سے جڑی صلاحیتوں کا جائزہ لینے پر دریافت ہوا کہ ایسا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ان کا متبادل ثابت ہوسکے۔رپورٹ کے مطابق 68.7 صلاحیتوں میں تو ایسا ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ 28.5 فیصد میں کسی حد تک امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ان کی جگہ لے سکےرپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے 10 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے اشتہارات کا جائزہ لیا اور پھر یہ تجزیہ کیا کہ کیا اے آئی ٹیکنالوجی مخصوص ملازمتوں میں انسانوں کی جگہ لے سکتی ہے یا نہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اس تجزیے کے نتائج چونکا دینے والے ہیں کیونکہ اس بات کا امکان صفر فیصد ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کسی انسانی صلاحیت کا متبادل ثابت ہوسکتی ہے
کیا اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں کی ملازمتیں چھیننے کے قابل ہوگئی ہے؟

Leave a Reply