26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ججز کی تقرری کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں نامزدگی کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں اختلافات سامنے آگئےاسلام آباد میں چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے نام پر اختلافات سامنے آگئے ابتدا میں ججز تقرری کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا نام فائنل کیا گیا تھا تاہم اچانک سے نام تبدیل کردیا گیا چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن کے بجائے رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا گیا ہےذرائع کے مطابق چیئرمین ایم کیو ایم کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں سے اس نام پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی
ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزدگی پر ایم کیو ایم میں اختلافات سامنے آگئے

Leave a Reply