امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے میں مگر امریکی عوام نے صدارتی امیدواروں کو ووٹ دینے کا آغاز کردیا ہےامریکی انتخابات میں ووٹرز کو الیکشن کے دن سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوتی ہے مگر ہر ریاست میں قبل ازوقت ووٹ دینے کا طریقہ کار وہاں کی مقامی حکومت طے کرتی ہے اور یہ طریقہ کار دوسری ریاست سے مختلف بھی ہوسکتا ہےامریکہ کی کچھ ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹ دینے کے لیے ووٹرکو الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن جانا ہوتا ہے جہاں ووٹر کو بیلٹ پیپر دیا جاتا ہے جس کے بعد ووٹرز اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیتا ہےامریکا کی کچھ دیگر ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کے لیے ووٹرز ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، ووٹرز کو اپنی رجسٹر ای میل پر بیلٹ پیپر موصول ہوتا ہے جس پر وہ کسی بھی امیدوار کے نام پر نشان لگا کر واپس اسی ای میل کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھیج دیتا ہےرپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست ورجینیا میں قبل از ووٹنگ کا آغاز 2 ہفتے قبل ہی ہوجاتا ہے اور ووٹرز کی اکثریت الیکشن کے دن سے قبل ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیتی ہے

Leave a Reply