Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت اور پی پی نے جسٹس منصور کو ہی چیف جسٹس بنانے کا یقین دلایا تھا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت اور پی پی نے جسٹس منصور کو ہی چیف جسٹس بنانے کا یقین دلایا تھا

جے یو آئی نے کہا ہے کہ حکومت کو میٹنگز میں کہا تھا کہ سنیارٹی کو نہ چھیڑیں، جسٹس منصور کو ہی چیف جسٹس بنائیں، پیپلز پارٹی سمیت حکومتی پارٹی نے اسے تسلیم کیا مگر کمیٹی میں جا کر کیوں بدل گئے؟ ان سے پوچھا جائےجے یو آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں کوئی صدر پاکستان بنانے کی بھی پیشکش کرے تو قبول نہیں کریں گے، عہدوں والی باتیں وہ پھیلا رہے ہیں جو اس بات سے خوش نہیں کہ جو مولانا کو عزت ملی اور انہوں نے پل کا کردار ادا کیا، جب ہمارے پاس نمبرز ہوں گے تو پھر کچھ بھی ہوسکتا ہے اور دوستوں سے ہماری یہی ناراضی ہے کہ ہمارے نمبرز کم کیے گئےترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ مولانا نے کہا تھا اگر بندے غائب کرنا بند نہ کیے تو وہ حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، ‏ہمارا بھی سینیٹر غائب ہوا ہے لیکن اگر ترمیم نہ کرتے تو بڑا نقصان ہوتا، بڑانقصان فوجی عدالتیں اور دیگر خطرناک شقیں تھیں جو آج شور مچا رہے ہیں، انہیں ہی ہاتھ باندھ کر فوجی عدالتوں میں کھڑا ہونا تھا، ان کو تو ہمارا شکر گزار ہونا چاہیےجے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ جاتی امراٰ میٹنگ میں حکومت نے دوبارہ فوجی عدالتوں پر زور دیا اور کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں فوج کو زیادہ اختیارات دینے ہیں تو ہم نے کہا اداروں کو اتنا مضبوط کریں کہ تھوڑی جمہوریت باقی بھی رہ جائے، پچھلے 20 برسں سے کئی آپریشنز ہوئے مگر رزلٹ نہیں آئے، پھر حکومت نے آخری رات اپنا اصل مسودہ کابینہ میں پاس کروانے کی کوشش بھی کی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *