Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشری کی رہائی کیلئے ڈیل ہوتی تو وہ جیل میں ہی نہ رہتیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشری کی رہائی کیلئے ڈیل ہوتی تو وہ جیل میں ہی نہ رہتیں

راولپنڈی-چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشری بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ ہوتی تو وہ جیل میں ہی نہ رہتیں بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی نو ماہ کے بعد رہائی ممکن ہوئی، انہوں نے سخت حالات میں جیل برداشت کی لیکن وہ خان کے نظریے کیساتھ کھڑی رہیں انہوں نے کہا کہ ہم ان کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں ، پی ٹی آئی کے سارے ووٹرز اور سپورٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، خان صاحب بھی جلد رہا ہوں گے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بیوی کو جیل میں رکھنا خان پر پریشر ڈالنا تھا، بانی کی رہائی بھی ہو گی اور میرٹ پر ہوگی، کہا جا رہا ہے کہ ڈیل ہوئی ہے، اگر واقعتاً ایسا ہوتا تو وہ جیل میں نہ رہتیں انہوں نے کہا کہ کون سی چیز ہے جس میں پہلے سے آپ نے گرفتار نہیں کیا، توشہ خانہ 1، عدت، دوسرا توشہ خانہ سب میں گرفتاری ہوئی، اور سب میں میرٹ پر رہائی ہوئی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *