پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے جس طرح نمبرز پورے کیے گئے اس کی مذمت کرتے ہیں، خفیہ اداروں کا پارلیمنٹ کے اندر ہونا بدبودار ہے اور باہر بھی غلط ہے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران ہمارے 5 اراکین کو اغوا کرنے کے بعد وہاں پیش کیا گیا، ان کے ساتھ خفیہ اداروں کے اہلکار آئے اور زبردستی ووٹ لیے گئے انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کے لوگوں نے سارے پراسس کے دوران پارلیمنٹ اہلکاروں کے یونیفارم پہن رکھے تھے۔ خواتین کو اٹھایا گیا، املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شمالی کوریا اور برما جیسا ماحول بنایا گیا، جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا
خفیہ اداروں کا پارلیمنٹ کے اندر ہونا بدبودار ہے – عمر ایوب کی گفتگو

Leave a Reply