Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کا قانون منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کا قانون منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کا قانون منظور کرلیا بل صوبائی وزیر لائیو اسٹاک فضل حکیم نے ایوان میں پیش کیا۔ بل میں کہا گیا ہےکہ گھوڑا،گدھا، خچر سمیت دیگر جانوروں پر زیادہ بوجھ ڈالنے یا تکلیف پہنچانے پر تین ماہ تک قید یا پچاس ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ جانور پر تشدد یا اس کو دوبارہ تکلیف پہنچانے کی صورت میں سزا 6 ماہ اور جرمانہ ایک لاکھ تک کیا جائے گابل کے تحت جرم کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کرےگا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ جانوروں کو مذبح خانوں میں آرام دہ طریقے سے ذبح کیا جائےگا۔ نقل وحمل کے دوران آرام دہ ٹرانسپورٹ اور محفوظ جگہ نہ ہونے پر بھی سزا ہوگی جانوروں اور پرندوں کو لڑانے پر بھی تین ماہ قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ مستند یا لائسنس یافتہ ویٹرنری ڈاکٹر کے علاوہ کسی کو کسی جانور کی سرجری کی اجازت نہیں ہوگی۔ بل کے تحت جانوروں کے حقوق سے متعلق کسی بات کو چھپانے کی صورت میں مالک پر 10 ہزار جرمانہ یا 3 ماہ قید کی سزا دی جائے گی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *