Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
معذور شوہر کی خدمت کرنیوالی خاتون کو شوہر نے صحتمند ہوتے ہی طلاق دیکر دوسری شادی کرلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

معذور شوہر کی خدمت کرنیوالی خاتون کو شوہر نے صحتمند ہوتے ہی طلاق دیکر دوسری شادی کرلی

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ 6برس سے ان کا شوہر معذور تھا جس نے صحتیاب ہوتے ہی انہیں طلاق دے کر دوسری شادی کرلی نورالسیزوانی نامی خاتون گزشتہ 6 برس سے اپنی اور اپنے شوہر کی زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کررہی تھیں، وی لاگنگ میں وہ اپنی روز مرہ کے معاملات سے مداحوں کو آگاہ کرتیں انہوں نے اپنی ویڈیوز میں بتایا کہ کس طرح وہ اپنے بیمار اور معذور شوہر کو ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلاتیں اور باقی دیکھ بھال کرتیں۔نورالسیزوانی کے شوہر کی گاڑی کو ایک حادثہ پیش آیا تھا اور انہیں دوبارہ چلنے پھرنے کے لیے 6 سے 7 سال کا عرصہ درکار تھا تاہم اب حال ہی میں ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے خاتون نے ایک انکشاف کیا اپنی پوسٹ میں نورالسیزوانی نے لکھا کہ میں اپنے سابق شوہر کو ان کی شادی پر مبارکباد دیتی ہوں، امید ہے ان کی نئی اہلیہ ان کا ویسے ہی خیال رکھیں گی جیسے میں نے رکھابعدازاں نور نے وہ پوسٹ فیس بک سے ڈیلیٹ کردی جس پر صارفین کی جانب سے ان کے سابق شوہر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *