Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان

ٹک ٹاک وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول ہے یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے نوجوانوں میں ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈیجیٹل حفاظت (DigitalHifazat#) نامی مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس مقابلے کے تحت ٹک ٹاک صارفین کو ایسی مختصر ویڈیوز تیار کرنی ہوں گی جن میں 6 موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہو ان موضوعات میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراس کا مقابلہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے سیفٹی ٹولز کو سمجھنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کا تدارک شامل ہیں اس مقابلے کا مقصد سوشل میڈیا صارفین میں آن لائن تحفظ اور شیئر کرنے سے قبل معلومات کی تصدیق کے رجحان کو فروغ دینا ہے صارفین DigitalHifazat# ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی ویڈیوز پوسٹ کرکے مقابلے میں شامل ہوسکتے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *