پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 26 ویں آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی آئینی بینچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 26 ویں ترمیم کی بائے پروڈکٹ خود ہی ترمیم کے درست ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرےپی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں مگر چیف جسٹس بننا سینیئر ترین جج کا حق ہے، ہم عدالت سے استدعا کریں گے کہ اس معاملے کو فُل کورٹ سنےشعیب شاہین نے مزید کہا کہ 26 ویں ترمیم اگر کالعدم ہوتی ہے تواس کے نتیجے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا نوٹیفکیشن بھی ختم ہوسکتا ہےانہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں 8 ارکان نے ہی فیصلہ کرنا تھا جو انہوں نے کر دیا، اُس کمیٹی میں ہمارا بیٹھنا یا نہ بیٹھنا برابر تھا
پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی

Leave a Reply