بھارت کے بدنام زمانہ گیگنسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی مسلسل دھمکیوں پر دبنگ اسٹار سلمان خان مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اس خاموشی کے درمیان بھارتی میڈیا پر سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کالے ہرن کے شکار کے الزامات کو مسترد کیا
لارنس بشنوئی اور سلمان خان کی دشمنی
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور بشنوئی گینگ کے درمیان دشمنی کا آغاز 1998 میں بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں 2 نایاب کالے ہرنوں کے شکار سے متعلق لگائے الزام سے ہوا رپورٹس کے مطابق اس دوران سلمان خان، سیف علی خان اور تبو پر شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کا شکار کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد سے سلمان خان کو بشنوئی گینگ اور ان کے افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے
کیا واقعی سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کیا تھا؟ بالی وڈ اسٹار کی پرانی ویڈیو وائرل

Leave a Reply