اسلام آباد- توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے تھے بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل میں جمع گئی جس کے بعد بشریٰ بی بی انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل کے گیٹ نمبر 5 سے گھر کے لیے روانہ ہوئیں واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی بھی رخصت کے باعث گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہوسکی تھی

Leave a Reply