اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی اور پی ٹی آئی وکلا کے اطمینان پر درخواست نمٹا دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران فیصل چوہدری نے بتایا کہ عدالت کی مہربانی سےاجازت ملی اور ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع نہیں کی جائے گی اور عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے گا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

Leave a Reply