ضلع خیبر کے علاقے تھانہ ملاگوری میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے مطابق تھانہ ملاگوری ضلع خیبر کا دور آفتادہ علاقہ ہے جہاں قریبی پہاڑوں میں دہشتگردوں نے گھات لگاکر تھانہ ملاگوری کی عمارت پر فائرنگ کردی ڈی پی او نے کہا کہ فائرنگ میں اسنائپر گن اور خودکار اسلحہ استعمال کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار ثاقب خان موقع پر شہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے
ضلع خیبر میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

Leave a Reply