اسلام آبا- جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے الوداعی ریفرنس میں شرکت نہیں کی تھی اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوادعی ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کروں گا جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جانے والے چیف جسٹس کو الوداعی تقریب دینے کا رواج ہے، جانے والے چیف جسٹس کی خدمات کو الوداعی تقریب میں سراہا جاتا ہے، اداروں کی طرح افراد کے میرٹس پر روایات انحصار کرتی ہیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےاپنے آئینی کردار کی حدود سےتجاوز کیا، اسی سبب جسٹس ثاقب نثارکے ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جسٹس ثاقب نثارکے ریفرنس میں نہ جانے پر17 جنوری 19 کو خط میں وجوہات بتائیں جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا کہ میں نے اوور اسٹیپنگ پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا ریفرنس بھی اٹینڈ نہیں کروں گا
چیف جسٹس فائز عیسیٰ عدلیہ میں مداخلت پر ملی بھگت کے مرتکب رہے

Leave a Reply