Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیرئیر پر ایک نظر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیرئیر پر ایک نظر

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 15 سال تک جج اور 13 ماہ تک بطور چیف جسٹس آف پاکستان ذمے داریاں ادا کرنے کے بعد آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے قاضی فائز عیسیٰ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھی قاضی محمد عیسیٰ کے بیٹے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے والد کی طرح برطانیہ کے قدیم ترین تعلیمی ادارے مڈل ٹیمپل سے بار ایٹ لا کی سند حاصل کی


قاضی فائز عیسیٰ کوعدلیہ بحالی وکلا تحریک کے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دور میں 2009 میں براہ راست بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا قاضی فائز عیسیٰ 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ کے جج بنے، وہ فوجی عدالتوں کے قیام کی آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کا اقلیتی فیصلہ دینے والے ججوں میں شامل تھے قاضی فائز عیسیٰ میمو کمیشن کے سربراہ بھی رہے اور اس وقت کے صدر آصف زرداری کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات سے بری کیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جب فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ دیا تو اس وقت کی پی ٹی آئی حکومت نے ان کے خلاف صدارتی ریفرنس دائرکیا، سپریم کورٹ کے 10 رکنی فل کورٹ نے کثرت رائے سے یہ ریفرنس کالعدم قراردیا بطور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے4 سال سے نہ ہونے والی فل کورٹ میٹنگ بلائی، 9 سال بعد سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل دیا جس نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کی توثیق کی، اس قانون کے تحت بینچوں کی تشکیل اور مقدمات مقرر کرنے کا چیف جسٹس کا صوابدیدی اختیار 3 رکنی ججز کمیٹی کو سونپ دیا گیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں شفافیت کیلئے عوامی مفاد کے مقدمات کی براہ راست نشریات جیسا اہم فیصلہ کیاقاضی فائز عیسیٰ نے جنرل پرویز مشرف کی سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا، سپریم کورٹ پر ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا لگا دھبہ صاف کیا اور اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیاقاضی فائز عیسیٰ کے دور میں عوامی نمائندوں کی 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا گیا، ارکان پارلیمنٹ سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے نام پر ووٹ کا حق چھیننے سے متعلق آئین ری رائٹ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قراردیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *