Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی وزارتوں اور محکموں کی 6500 سے زائد پوسٹیں ختم کردی گئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی وزارتوں اور محکموں کی 6500 سے زائد پوسٹیں ختم کردی گئیں

اسلام آ باد- وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور ان کے محکموں میں گریڈ ایک سے 22 تک کی 4816 پوسٹوں کو ختم ( Abolished) اور 1954پوسٹوں کو متروک ( dying) قرار دیدیا گیا، مجموعی طور پر 6770پوسٹیں ختم کی گئی ہیں کفایت شعاری کا یہ اقدام وفاقی کابینہ کے 27اگست2024 کے فیصلہ پر عملدرآ مد کرتے ہوئے کیا گیا جس کا مقصد وفاق کے انتظامی ڈھانچہ کو کم کرنا اور انتظامی اخراجات کو کم کرنا ہےسرکاری دستاویز کے مطابق جو پوسٹیں ختم (abolish) کی گئی ہیں ان میں گریڈ 22کی دو گریڈ 20 کی 22، گریڈ 19کی 69، گریڈ 18 کی 93، گریڈ 17 کی 270،گریڈ 16 کی 325، گریڈ 15کی 122،گریڈ 14 کی 382، گریڈ 13 کی 155، گریڈ 12 کی 26، گریڈ 11 کی 254، گریڈ 10 کی 29، گریڈ 9 کی 862، گریڈ 8 کی 28، گریڈ 7 کی360، گریڈ 6 کی 14، گریڈ 5 کی 86، گریڈ 4 کی 261، گریڈ 3 کی 80، گریڈ 2 کی 419 اور گریڈ ایک کی 957 پوسٹیں شامل ہیں ان میں نا ن گزیٹڈ کی تعداد 4360 بنتی ہے جبکہ گزیٹڈ پوسٹوں کی تعداد 456ہے جو پوسٹیں متروک ( dying) قرار دی گئی ہیں، ان میں گریڈ 18 کی 10، گریڈ 17 کی 12 پوسٹیں شامل ہیں جبکہ گریڈ 16 کی 147، گریڈ 15 کی 199، گریڈ 14 کی 92، گریڈ 13 کی 7، گریڈ 12 کی 6، گریڈ 11کی 194، گریڈ 10 کی 5، گریڈ 9 کی 215، گریڈ 8 کی 5، گریڈ 7 کی 95، گریڈ 6 کی 7، گریڈ 5 کی 71، گریڈ 4 کی235، گریڈ 3 کی 13، گریڈ دو کی 63 اور گریڈ ایک کی 578 پوسٹیں شامل ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *