سابقہ اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اب بھی بالی وڈ فلموں کی آفرز موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے حال ہی میں وینا ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم انڈسٹری میں کام کرنے سمیت اپنی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی بالی وڈ میں کام کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وینا مالک نے کہا کہ بھارت میں جب میری فلموں کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی تو بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے بہت سارے لوگ اسلحہ کے ساتھ آئے ہوتے تھے لیکن میں ان سے راستہ دینے اور اپنی وینیٹی میں جانے کا کہتی تھی

Leave a Reply