سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ حل نہیں ہوتا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے
فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے

Leave a Reply