ملک میں پولیو وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، نئے کیسز کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 45 ہوگئی نیشنل ای او سی کے مطابق لکی مروت میں ایک بچی اور ڈی آئی خان میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہےنیشنل ای او سی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 22، سندھ سے 12 پولیو کیس رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے 1-1 پولیو کیس رپورٹ ہوا

Leave a Reply