آئندہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے پاکستانی بزنس کمیونٹی، مسلم ووٹرز اور لوکل سطح پر منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد سیاستدانوں میں ملا جلا ردعمل دیکھا گیا ہےمسلم کمیونٹی جو کہ پہلے ہی ووٹ ڈالنے کے عمل میں کافی پیچھے رہی ہے، اس بار غزہ کی صورتحال کے سبب اور زیادہ متذبذب نظر آتی ہےمسلمانوں کے حقوق سے متعلق دونوں بڑی پارٹیوں کے صدارتی امیدواران کی پالیسیاں کمیونٹی کے معیار پر پوری نہیں اترتیں جس کی وجہ سے متعدد مسلم ووٹرز احتجاجاً ووٹ ڈالنے سے گریز کر رہے ہیں موجودہ حالات میں لوکل انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم امیدواران کی موجودگی نے مقامی سطح پر کچھ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی طرف راغب ضرور کیا ہے مگر ان میں وہ جوش و جذبہ نہیں پایا جاتا جو پچھلے صدارتی انتخابات میں نظر آیا تھا۔ مسلم ووٹرز ذاتی تعلقات اور دوستی کی بنیاد پر تو لوکل امیدواروں کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن صدارتی امیدواران کے حوالے سے ان میں شدید بے یقینی اور عدم اعتماد کا ماحول ہے

Leave a Reply