امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اور پوری دنیا کی نظریں امریکا کے الیکشن پر ہیں کہ آیا اس بار بھی وائٹ ہاؤس کی چابی ڈیموکریٹ کے پاس آتی ہے یا پھر ٹرمپ اعلیٰ ترین کرسی پر براجمان ہوتے ہیں اس بار امریکی صدارتی الیکشن میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے اور دونوں جانب سے عوام کو ووٹ کے لیے اپنی جانب مبذول کرانے کی کوششیں آخری دم تک جاری ہیں امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس کو جارجیا میں سیاہ فام آبادی اور خواتین ووٹرز کی جانب سے فائدہ ملنے کا امکان ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ ریاست پنسلوینیا میں سفید فام آبادی کو تارکین وطن سے ڈرا کر ووٹ بینک میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں

Leave a Reply