Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
زیادہ ووٹ کے باوجود شکست کیسے؟ امریکا کے الیکٹورل کالج کا جائزہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

زیادہ ووٹ کے باوجود شکست کیسے؟ امریکا کے الیکٹورل کالج کا جائزہ

واشنگٹن- کیا امریکا میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود صدارتی انتخابات میں شکست ہوسکتی ہے؟پھر امریکا کا الیکٹرول کالج سسٹم کس طرح کام کرتا ہے؟ امریکا کے الیکٹورل کالج سسٹم کا جائزہ لیا جائے تو بیلٹ پیپرز پر صدر یا نائب کے نام ہوتے ہیں، درحقیقت ووٹرز گروپ یا الیکٹرز کو ووٹ دیتے ہیں عام ووٹنگ کے بعد الیکٹورل کالج کے 538 ارکان جیتنے والے کا تعین کرتے ہیں ، اکثر ریاستوں کی ری پبلکن یا ڈیموکریٹ جماعت کے ساتھ وابستگی واضح ہوتی ہے لہٰذا امیدواروں کی کوشش ہوتی ہے کہ ’سوئنگ‘ ریاستوں، یعنی وہ ریاستیں جہاں ووٹرز کسی بھی جماعت کے حق میں ووٹ ڈال سکتے ہیں، ان پر توجہ مرکوز کی جائے، الیکٹرز یعنی صدر کو منتخب کرنے والے سیاستدان مقامی سطح پر پارٹی عہدیدار یا سربراہ ہوتے ہیں، سیاسی جماعت کے وفادار الیکٹرز عوامی ووٹوں سے جیتنے والے امیدواروں کی حمایت کے پابند ہوتے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *