جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں مسلح گروپ نے فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سینٹرل بولیویا میں پیش آیا جہاں ایک مسلح گروپ نے جمعہ کے روز فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں موجود 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا بولیویا کے فوجی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز ایک مسلح گروپ نے کوکھابامبا شہر میں قائم فوجی بیرکوں پر حملہ کیا جہاں سے اسلحہ ور گولہ بارود قبضے میں لینے کے بعد 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا

Leave a Reply