راولپنڈی- سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم پر بہت ظلم کیا جارہا ہےانسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم پر 14، 14 کیس ہیں، بہت ظلم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ قوم سے خوف ختم ہوچکا، ہم نے40 دن کا چلہ کاٹا،صحت اب تک ٹھیک نہیں، شکر ہے انتظار پنجوتھہ واپس آ گئے، کہانی بنانے والے کو داد دیتا ہوں سابق وزیر کاکہنا تھا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں

Leave a Reply