Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ سندھ کی کے الیکٹرک کو ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر میں حائل تنصیبات ہٹانے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ سندھ کی کے الیکٹرک کو ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر میں حائل تنصیبات ہٹانے کی ہدایت

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو کراچی میں ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر میں حائل ہونے والی تنصیبات کو ہٹانے کی ہدایت کردی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیرایکسپریس وے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا جس دوران انتظامیہ کی جانب سے انہیں تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی بریفنگ کے دوران انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ تین پلوں کے ساتھ ایک انڈر پاس کی تعمیراس پراجیکٹ کا حصہ ہیں، منصوبے میں 2 ٹول پلازہ اور 5 ویٹ سیکشن شامل ہیں انتظامیہ نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے حصے کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ کے الیکٹرک کی تنصیبات ہیں، کام میں رکاوٹوں کی وجہ سے اس منصوبے کو اب 30 جولائی 2025 تک مکمل کیا جائے گا وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو اپنی تنصیبات کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نومبراور دسمبر کے درمیان ہر صورت ملیر ایکسپریس وے کے قائد آباد سیگمنٹ کا افتتاح ہوجانا چاہیے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *