امریکا میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے درمیان بھرپور انتخابی دنگل عروج پر ہے مگر پاکستان میں لوگوں کو تجسس ہے کہ ان میں سے جو بھی کوئی ایک منتخب ہوا تو اس کے پاکستان کی داخلی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن امیدوار ہیں اور روایتی طور پر ریپبلکن پارٹی کا پاکستان کے بارے میں رویہ معاندانہ ہی رہا ہے تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اسی جماعت کے دور میں پاکستان کو سب سے زیادہ امداد ملی مگر یہ امداد جنرل ضیا الحق دورمیں سوویت یونین کے خلاف جنگ اور بعد میں جنرل مشرف کے دور میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہی ملی گویا تاریخی اعتبارسے ریپبلکن ادوار پاکستان میں جمہوریت کے بڑے حامی دکھائی نہیں دیتے لیکن دوسری طرف امریکا میں ڈیموکریٹک ادوار کے دوران پاکستان پر پابندیاں تو لگیں مگر یہ ادوار پاکستان میں جمہوریت اور شخصی آزادیوں کے حامی رہےپرویز مشرف کے دور میں ڈیموکریٹک صدر کا اس وقت زیرحراست سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنا ایک مثال ہے
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے پاکستانی داخلی سیاست پر ممکنہ اثرات کیا ہوسکتے ہیں؟

Leave a Reply