Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امن و امان برقرار رکھنے اور تشدد سے نمٹنے کیلئے غیرمعمولی سکیورٹی اقدامات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امن و امان برقرار رکھنے اور تشدد سے نمٹنے کیلئے غیرمعمولی سکیورٹی اقدامات

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کیلئے غیرمعمولی سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں امریکی ریاست اوریگان، واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈز کو فعال کردیا گیا ہے جبکہ خطرات پر نظر رکھنے کیلئے ایف بی آئی کی جانب سے بھی کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ہے امریکی ریاست ایری زونا، مشی گن اور نیواڈا سمیت 19 ریاستوں میں 2020 سے الیکشن سکیورٹی قوانین نافذ ہیں، سات سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز کے اعتماد، سکیورٹی اور شفاف الیکشن کیلئے حکام بھی پرعزم دکھائی دیتے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا بھر میں ایک لاکھ کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور پولنگ عملے کیلئے خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں ساتھ ہی الیکشن عملے کی سکیورٹی کیلئے ایک ہزار پینک بٹنزمنگوائے گئے ہیں پینک بٹن کوعملے کے سیل فون اور قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ پیئر کیا جاتا ہے، ایمرجنسی کی صورت میں پینک بٹن استعمال کیا جاتا ہے رپورٹ کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کی چھتوں پر خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات ہوں گی، الیکشن کے دن نیشنل گارڈز کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *