غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان اسپتال پر دوبارہ حملہ کیا گیا جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینیوں کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں ڈرون حملہ کرکے 2 فلسطینی شہید کردیے جب کہ غزہ میں امدادی سرگرمیاں معطل ہیں فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے پر اسرائیلی آباد کاروں کےحملے جاری ہیں جہاں متعدد فلسطینیوں کے گھراورگاڑیاں جلادی گئیں
غزہ: اسرائیلی فوج کا کمال عدوان پر دوبارہ حملہ، 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید

Leave a Reply