Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اغوا ہونے کے 34 سال بعد خاندان سے ملنے والا شخص ایک سال بعد ہی گھر والوں سے الگ ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اغوا ہونے کے 34 سال بعد خاندان سے ملنے والا شخص ایک سال بعد ہی گھر والوں سے الگ ہوگیا

اغوا ہونے کے 34 سال بعد اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے والے شخص نے محض ایک سال بعد ہی انہیں دوبارہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا37 سالہ یو باؤباؤ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اس نے مالی تنازعات کے باعث اپنے حقیقی خاندان سے تعلق توڑ لیا ہے یو باؤ باؤ 2 سال کی عمر میں اغوا ہوا اور 34 سال تک لی چیانگ کے نام سے زندگی گزاری اور ستمبر 2023 میں اسے اپنے حقیقی خاندان اور نام کا علم ہوا تھا اسے چینی صوبے سیچوان میں واقع دادا کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا صوبہ ہینان سے تعلق رکھنے والے ایک امیر خاندان نے اسے ہیومین ٹریفکنگ کرنے والے گروپ سے خریدا تھا اس خاندان نے یو باؤ باؤ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور اکثر اس پر تشدد کیا جات جب وہ 5 سال کا تھا تو یو باؤ باؤ کو بتایا گیا تھا کہ اسے گود لیا گیا ہے اور 11 سال کی عمر میں اسے ایک اور خاندان کے حوالے کر دیا گیاوہ اپنے نئے گھر سے بھاگ گیا تھا اور 19 سال کی عمر میں روزگار کے لیے پہلے شنگھائی اور پھر بیجنگ چلا گیا، جہاں اس نے ڈیلیوری رائیڈر طور پر کام کیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *