Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیلی وزیردفاع کی برطرفی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، سڑکیں بلاک، جلاؤ گھیراؤ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیلی وزیردفاع کی برطرفی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، سڑکیں بلاک، جلاؤ گھیراؤ

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے وزیردفاع یواف گیلانٹ کو برطرف کیے جانے کیخلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے یواف گیلانٹ کی برطرفی کیخلاف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، نہاریہ، حیفا اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف سخت نعریبازی کی، ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ بھی کیامظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں خطرہ ایران یا حزب اللہ سے نہیں بلکہ اپنی حکومت سے ہے اسرائیلی پولیس نے احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ 40 اسرائیلیوں کو گرفتار بھی کرلیاواضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دوران جنگ اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کو برطرف کردیا تھا، یواف گیلانٹ کی جگہ موجودہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گےاسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری خط میں یواف گیلانٹ کو کہا گیا کہ اس خط کے موصول ہونے کے 48 گھنٹے بعد وہ وزیر دفاع کے عہدے سے برطرف ہوجائیں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *