Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد- پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ٹرمپ کامیابی پر خوشی کا اظہار کیاعلی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ جو بائیڈن کے دور میں مداخلت ہوئی اور اس دور میں جو منفی رویہ تھا، ٹرمپ کے آنے سے وہ نیوٹرل ہو جائے گا تو فرق تو پڑے گاعلی محمد خان کے مطابق عمران خان نے ٹرمپ کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو میرا ٹرمپ سے رابطہ رہتا تھا اور ایک اچھا دوستانہ تعلق تھا، اگر وہ لوگ آتے ہیں جن سے اچھا تعلق رہا ہے تو یہ اچھی پیش رفت ہےعلی محمد خان کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی بات کی، بانی نے اس سے اتفاق کیا مگر کہا کہ آگے بڑھنے کا راستہ صرف احتجاج ہےپی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ پاکستان میں ہی مکمل ہوگا امریکا سے نہیںدوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حالیہ قانون سازی سے سپریم کورٹ کو کمزور کیا گیا ہے، تحریک انصاف نے ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی کی ہمیشہ حمایت کی ہے، آئینی ترمیم پر اپوزیشن سے حکومت نے رابطہ کیوں نہیں کیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *