Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور پولیس لائنز دھماکے کیلئے پولیس حوالدار دہشتگردوں کا ساتھی کیسے بنا؟ کہانی سامنے آگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور پولیس لائنز دھماکے کیلئے پولیس حوالدار دہشتگردوں کا ساتھی کیسے بنا؟ کہانی سامنے آگئی

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے مرکزی ملزم پولیس حوالدار کے دہشتگردوں کا ساتھی بننے کے پیچھے کی کہانی سامنے آگئی پشاور پولیس لائنز خودکش حملے میں گرفتار ملزم پولیس حوالدار عبدالولی نے دوران تفتیش اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ وہ شوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کے پوسٹس سے متاثر ہوا ملزم پولیس کانسٹیبل نے تفتیشی ٹیم کو بیان میں کہا کہ فیسبک مسینجر کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ کیا، رابطے کے بعد انہیں افغانستان وزٹ کی دعوت ملی تفتیشی ٹیم ذرائع کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے افغانستان وزٹ کرکے طالبان کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں، شدت پسند کمانڈروں سے ملاقات کے بعد ملزم نے پشاور میں پادری ولیم کو ٹارگٹ کرکے قتل کیاملزم نے دوران تفتیش کہا کہ افغانستان میں ملاقات کے دوران انہیں پولیس لائنز دھماکے کا ٹاسک ملا، دھماکے سے تین دن قبل گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو تمام راستے دکھائے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *