چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اے ٹی سی ججوں کے اجلاس میں انکشاف ہوا ملک میں اس وقت انسداد دہشت گردی کے 2 ہزار 273 کیس زیر التوا ہیں جبکہ صرف سندھ میں 1 ہزار 372 کیس فیصلوں کے منتظر ہیں اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور انصاف میں تاخیر نہ ہونے کو یقینی بنانے پر زور دیاچیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس میں مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے اضافی انسدادِ دہشتگردی عدالتوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
علاوہ ازیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت زیرالتوا ٹیکس کیس نمٹانے سے متعلق بھی اجلاس ہوااجلاس میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے 3 ہزار 496 ٹیکس کیس زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا
ملک میں انسداد دہشتگردی کے 2 ہزار سے زائد مقدمات اب تک فیصلوں کے منتظر

Leave a Reply