Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایشوریا کی خوبصورت جِلد کا راز کیا؟ اداکارہ نے اسکن کیئر روٹین بتادی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایشوریا کی خوبصورت جِلد کا راز کیا؟ اداکارہ نے اسکن کیئر روٹین بتادی

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی خوبصورت جِلد کا راز ان کی اسکن کیئر روٹین میں چھپا ہوا ہے خوبصورت جِلد کی خواہش ہر خاتون کو ہوتی ہے جس کیلئے وہ کافی جتن کرتی ہیں اور جب بات کی جائے بالی وڈ کی تو اس کی حسینہ ایشوریا رائے کی خوبصورت جِلد کے انڈسٹری میں چرچے ہیں اس لیے ان کے مداح بھی ان کی حسین جِلد کا راز جاننے میں لگے رہتے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا نے ایک انٹرویو میں اپنی اسکن کیئر روٹین کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ وہ بھی ایک عام خاتون ہیں لیکن اپنی جِلد کا خیال مستقل مزاجی سے رکھتی ہیں اداکارہ نے کہا کہ ‘ہم سب وقت کے خلاف دوڑ رہے ہیں، ایسے میں خود کو جاننا اور خوش رہنا ضروری ہے، آپ کو اٹھنا ہوگا اور دن کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا‘ایشوریا نے بتایا کہ میرے خیال میں سب سے آسان اور سب سے مؤثر چیز ہائیڈریٹڈ (پانی کا زیادہ استعمال) اور صفائی کا خیال رکھنا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *