Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی کی لیز اور کرائیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی کی لیز اور کرائیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف

کوئٹہ کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی کی لیز اور کرائیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے کیو ایم سی کی جائیداد اونے پونے کرائے پر دینے اور کرائیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں، محکمہ اینٹی کریشن نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے 5 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا ہےڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیو ایم سی کی کئی عمارتیں موجودہ اور سابق افسران نے اپنے ناموں پر الاٹ کرا رکھی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ وفا روڈ سمیت شہر میں کیو ایم سی کی 900 جائیداد میں سے کچھ پراپرٹی ایسی بھی ہیں جن کا خود کارپوریشن کے افسران کو علم نہیں ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *