Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

پشاور- تحریک انصاف نے صوابی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیامشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوابی جلسے میں امریکا کے جھنڈے کو مسترد کیا ہے اور اس عمل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی امریکا کا جھنڈا لہرانے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے، اس جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کہ صوابی جلسے میں پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے اسے امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا تھا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی تھیں مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیے کھڑا رہا اور لہراتا رہا تھا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *