Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی سی بی کا سخت مؤقف، بھارت سے ٹیم نہ بھیجنے کی ٹھوس وجوہات جاننے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی سی بی کا سخت مؤقف، بھارت سے ٹیم نہ بھیجنے کی ٹھوس وجوہات جاننے کا فیصلہ

لاہور- چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قانونی مشاورت مکمل کر لی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ایک دو روز میں آئی سی سی کو خط لکھے گا، آئی سی سی کو خط حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق لکھا جائے گا، بورڈ نے اس حوالے سے قانونی مشاورت بھی مکمل کر لی ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی سے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات کا پوچھے گا، پی سی بی حکومتی تجویز کے مطابق سخت ترین جواب دے گا اور اپنا مؤقف پیش کرے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے زبانی آئی سی سی کو چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کا بتایا، پی سی بی مطالبہ کرے گا کہ بھارتی بورڈ انکار کی وجہ لکھ کر دے، پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر بورڈز سے بھی رابطے کر کے اپنا مؤقف سامنے رکھے گا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *