Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شرح پیدائش اور ہجرت کے باعث سندھ کی آبادی میں اضافہ ہوتاجارہاہے: مراد علی شاہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شرح پیدائش اور ہجرت کے باعث سندھ کی آبادی میں اضافہ ہوتاجارہاہے: مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری میں آبادی کاخطرناک حد تک اضافہ دکھایا گیا ہے پیدائش اورہجرت کی وجہ سے سندھ کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے اور وسائل محدود ہوتے جارہے ہیں پاپولیشن ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے ہوتا ہوا اضافہ تشویشناک ہے اس لیے آبادی کے حوالے سے ٹاسک فورس کا یہ اجلاس انتہائی اہم ہےانہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے جس کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 10 ہے جبکہ سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے زائد ہےان کا کہنا تھا کہ شرح پیدائش میں اضافے، دیگر صوبوں اور ممالک سے آنے والوں کی وجہ سے سندھ کو آبادی کے مسئلے کا سامنا ہےمراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آبادی میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے باعث روزگار کے مواقع، صحت و تعلیمی سہولیات سمیت خوراک اور رہائش جیسے مسائل چیلنج بنتے جارہے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *