Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کیلئے باکو پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کیلئے باکو پہنچ گئے

ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے آذربائیجان میں کانفرنس آف دی پارٹیز کا اجلاس شروع ہوگیا، وزیراعظم شہبازشریف بھی “ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ” میں شرکت کیلئے ریاض سے باکو پہنچ گئےوزیر اعظم شہباز شریف آج اور کل باکو میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کوپ 29 سمٹ سے خطاب کریں گےترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 13 نومبر کو سمٹ سے خطاب کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گےوزیرِاعظم شہباز شریف یواین سیکریٹری کی جانب سے عالمی درجہ حرات پر منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے جبکہ آذربائیجان کے وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گےکوپ 29 میں شرکت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِاعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں ترجمان کے مطابق کوپ 29 کے دوران پاکستان پویلین میں پاکستانی میزبانی میں کئی اعلیٰ سطح کی تقریبات اور گول میز مباحثے ہوں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *