روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کردی کراچی کونسل آن فارن ریلیشنس اور حکومت سندھ کے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایک سال سے کشیدگی جاری ہے، ہم اسرائیل فلسطین میں امن کے خواہاں ہیں ، وہ فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہودوسری جانب روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے کہا کہ روس پاکستان کی برکس میں شمولیت کی خواہش کی حمایت کرتا ہے، اور پاکستان یوکرین کے معاملے پر مغرب کے پریشر میں نہیں آیاروسی سفیر نے پاکستان کو ایس سی ا وکے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک آزاد مالیاتی نظام کی حمایت کرتا ہے اور ایس سی او کی نیشنل کرنسیز میں ٹرانزیکشن کے روڈ میپ کی بھی حمایت کرتا ہے
فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کرتے ہیں : روسی سفیر ایلبرٹ خورے

Leave a Reply