Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اگر پاک بھارت سرحدیں نہ ہوتیں تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے: بشریٰ انصاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اگر پاک بھارت سرحدیں نہ ہوتیں تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے: بشریٰ انصاری

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں کی مقبولیت پر ساتھی اداکاروں کی تعریفوں کے پل باندھ دیےبشریٰ انصاری سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ سے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں وہ کبھی اپنے فینز کو نصیحت تو کبھی معاشرے میں ہونے والے تازہ واقعات پر گفتگو کرتی ہیں اداکارہ کا حال ہی میں ایک ڈرامہ مشہور ہوا جس کی مقبولیت کے چرچے سرحد پار بھی ہوئے
ڈرامے میں بشریٰ انصاری، جاوید شیخ کے ساتھ ساتھ فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے حالیہ ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے ڈرامے کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار بھی پاکستانی ڈراموں کو سراہا جارہا ہے، ہمارے اداکار وہاں ہٹ ہوچکے ہیں سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں یہ سوچتی ہوں اگر یہ سرحدیں نہ ہوتیں اور انڈیا پاکستان کے جھگڑے نہ ہوتے تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *