لاہور- وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان کردیاوزیر داخلہ محسن نقوی نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور شافع حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران چوہدری شجاعت نےکوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی مذمت کی، دونوں رہنماؤں نے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیااس دوران چوہدری شجاعت نے حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سڑکوں کو شہدا سے منسوب کرنےکا مطالبہ جسے وزیر داخلہ نے تسلیم کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان کیااس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا جن کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کیا جاسکتا
وفاقی وزیر داخلہ کا نئی تعمیر شدہ سڑکیں شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا اعلان

Leave a Reply